دنیا
07 مارچ ، 2012

قرآن پاک جلائے جانے پر تشویش ہے،افغانستان سے نکلنے کا وقت آگیا،اوباما

قرآن پاک جلائے جانے پر تشویش ہے،افغانستان سے نکلنے کا وقت آگیا،اوباما


واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان میں قرآن پاک کے جلائے جانے پر تشویش ہے، یہ واقعہ ایک اشارہ ہے کہ اب امریکی افواج کی افغانستان سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔ وائٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نکلنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اب القاعدہ یہاں فعال نہیں ہے اور افغانستان ایک مستحکم ملک بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا حل سفارتی طورپر تلاش کئے جانے کا امکان موجود ہے۔ ایران پر عائد پابندیوں کو نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اس اقدام کی قیمت اور نتائج بتانا ہونگے۔ فوجی کارروائی کا فیصلہ آئندہ 2 ماہ میں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ شام کے بارے میں امریکی صدرکا کہنا تھا کہ صدر بشار الاسد کو آج نہیں تو کل اقتدار چھوڑنا ہوگا۔

مزید خبریں :