07 مارچ ، 2012
کنگسٹن . ... . .. برطانوی شہزادے ہیری نے ریس کے دوستانہ مقابلے میں عالمی چمپئن یوسین بولٹ کو ہرادیا مگر اس کے لیے انہیں تھوڑی سی چالاکی بھی دکھانی پڑی۔جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن کی ایک یونی ورسٹی میں پرنس ہیری نے ریس کے اولمپک اور عالمی چیمپین یوسین بولٹ کو ہرا کر سب کو حیران کردیالیکن اس کے لیے برطانوی شہزادے ہیری نے ہیرا پھیری یہ کی کہ انھوں نے ریس کے آغاز پر فائر سے پہلے ہی دوڑ لگادی۔دوسری جانب عالمی چمپئن یوسین بولٹ نے بھی شہزادے کا دل رکھنے کے لیے اپنی روایتی تیز رفتاری کا مظاہرہ نہیں کیا اورہیری کو جیتنے کا بھرپور موقع فراہم کیا۔پرنس ہیری ان دنوں ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی ساٹھ سالہ تقریبات کے سلسلے میں جمیکا میں ہیں۔ جہاں انھوں نے یونی ورسٹی کے شعبہ قانون کی عمارت کا افتتاح کیا اور بچوں کے ایک اسپتال کا دورہ بھی کیا۔