07 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور میں کوہاٹ روڈ وخوپل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوہاٹ روڈ پر ایک پل کے قریب سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے کے بعد پل کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مشکوک شخص کے پاس سے ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا تھا۔