07 مارچ ، 2012
پشاور… تخت بھائی کے علاقہ ٹکرروڈ پر ویڈیو کی مارکیٹ میں بارودی مواد کے دھماکے سے دس دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے ضلع مردان تخت بھائی میں ٹکرروڈ پر واقعہ ویڈیو مارکیٹ میں پہلے سے بارودی مواد کو نصب کیا تھا جو علی الصبح زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا دھماکے سے مارکیٹ کی دس دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے پولیس کے مطابق علی الصبح ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔