07 مارچ ، 2012
بوسٹن… سپرٹیوز ڈے میں کامیابی پر ری بپلکن امیدوار مٹ رومنے نے امریکی صدر اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں کہ یہ مہم صرف ووٹنگ کے لیے نہیں بلکہ امریکی روح کو بچانے کے لیے ہے۔ بوسٹن کے بال روم ہوٹل میں مٹ رومنے نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی کے لیے پیغام ہے، جو ملازمتوں کو اپنے ارد گرد دیکھ سکتے ہیں ،نہ انہیں حاصل کرسکتے ہیں نہ بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں،، انہوں نے کہا کہ ناکام امریکا نہیں بلکہ اسے ناکام بنانے والا صدر ہے ، جسے اب تبدیل کیا جارہاہے۔مٹ رومنے نے میساچوسٹس، ویرمنٹ، اور ورجینیا میں کامیابی حاصل کی ،رک سنٹورم نارتھ ڈیکوٹا، اوکلاہاما، ٹینسس میں جیتیں ہیں۔ جارجیا سے جیت گنرچ کے حصے میں آئی جبکہ اوہائیو اور ایڈاہو کے نتائج کا انتظار ہے۔ الاسکا میں ابھی ووٹنگ جاری ہے۔