07 مارچ ، 2012
پشاور… اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں ایک گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع کے مطابق قبائلی علاقے سے ہیروئن سے بھری گاڑی پشاور میں داخل ہونے کی اطلاع پر ورسک روڈ پر ناکہ بندی کی گئی۔ اسں دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 149 کلو گرام ہیروین برآمد ہوئی۔ انٹی نارکاٹکس فورس ذرائع کے مطابق ایک سمگلرکو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔