07 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پشاور میں مطلع ابر آلود ہے اور ٹھنڈی تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ بالائی علاقوں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید بارش بھی امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔