دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2012

جرمنی میں پینٹنگ بنانے والا مصور رو بو ٹ

جرمنی میں پینٹنگ بنانے والا مصور رو بو ٹ

برلن…این جی ٹی…سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا مین آئے دن ایسے روبوٹ متعارف کر وائے جاتے ہیں جو اپنی صلا حیتوں کے باعث انسانی عقل کو حیران کر دیتے ہیں۔جرمنی میں بھی ایک ایسا ہی روبوٹ تخلیق کیا گیا ہے جو مصوری بھی کر سکتا ہے ۔ Nao نا می یہ رو بو ٹ مکمل جسمانی خدوخال کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو ایک ہاتھ میں پین پکڑ کر مختلف انداز اور ڈیزائن کی پینٹنگ بنا کر سب کو محظوظ کر تا نظر آتا ہے۔ یہ روبوٹ طویل نشست کے بجائے چند منٹوں کے دوران ہی کمال مہارت سے قلم کے ذریعے اپنی فنکارانہ صلا حیتوں کو کینوس پر منتقل کر دیتا ہے ۔

مزید خبریں :