30 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے بینظیر بھٹو کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے کی ذمہ داری سابق صدر پرویز مشرف پر عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق رحمان ملک نے بینظیر قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے سیکورٹی ایڈوائزر تھے، بہتر طریقے سے خدمات سرانجام دیں، مشرف اور حکومت نے بینظیر کو مطلوبہ سیکیورٹی نہیں دی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ بینظیرکی سیکیورٹی کیلئے مشرف اور ان کی حکومت کو متعدد خطوط لکھے، پرویز مشرف سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔