پاکستان
07 مارچ ، 2012

لاڑکانہ کے گوٹھ باڈرہ کا مصیبت زدہ گھرانا

لاڑکانہ کے گوٹھ باڈرہ کا مصیبت زدہ گھرانا

لاڑکانہ … لاڑکانہ کے گوٹھ باڈرہ میں گھر کاسربراہ فالج سے معذور،جوان بیٹی بلڈ کینسرمیں مبتلا اوربیٹا بولنے اور سننے سے محروم ہے۔ گھرانے کی 17سال کی ذکیہ تین سال سے بلڈکینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ کراچی کے ایک فلاحی اسپتال نے لڑکی کے علاج کابیڑااٹھایا تو زندگی کی امید بڑھ گئی لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ امدادبند ہوگئی توزندگی کی گاڑی کھینچنا پھر سے مشکل ہوگیا۔اس خاندان کا سربراہ معشوق علی ایک سال سے فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے معذورہوچکاہے۔ غمزدہ ماں بشیراں ،جوان بیٹی کے علاج کے لئے پریشان ہے تو شوہر کے بستر پر لگ جانے سے اس کی مشکلات اورزیادہ بڑھ گئی ہیں۔آزمائش صرف اتنی ہی نہیں اس دکھیاری ماں کا ایک جوان بیٹا بولنے اور سننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہے۔ایسے میں کفالت کی زمہ داری چھوٹے بیٹے پر ہیں جوایک دکان پر پانچ ہزار روپے تنخواہ پرملازم ہے۔ کینسرمیں مبتلا ذکیہ ،گونگابہرا بھائی اور معذورباپ، اس گھر کا ہر شخص خصوصی توجہ چاہتاہے۔لیکن بشیراں بی بی کے پاس سوائے دعاوٴں کے کچھ نہیں۔

مزید خبریں :