30 اپریل ، 2013
کراچی… عوامی نیشنل پارٹی ،ایم کیو ایم اورپیپلز پارٹی کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اے این پی سندھ کے صدرشاہی سیدآج رات نائن زیروجائیں گے،جہاں پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اوراے این پی رہنماوٴں کی ملاقات ہوگی،ملاقات میں رحمان ملک،شاہی سید،فاروق ستاراوردیگررہنماشریک ہوں گے،سینیٹرشاہی سید کا کہنا ہے کہ نائن زیروجانے کامقصدجذبہ خیرسگالی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابات کے تناظر میں امن و امان پر صلاح مشورہ کیا جائے گا۔