07 مارچ ، 2012
لاہور… انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہاہے کہ اسوقت تک جرائم ختم نہیں ہوں گے جب تک پولیس کے عوام سے رابطے بہترنہیں ہوں گے۔ چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں پولیس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس حبیب الرحمن کاکہناتھاکہ تھانوں میں ایساماحول پیداکریں وہ دارالدہشت کی بجائے دارلامن ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن سرگرم ہیں آپ کافرض ہے دہشت گردوں کامقابلہ کریں اورملک کے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔۔انہوں نے کہاکہ جوافسررشوت لے گا اس کیلئے میں عذاب ہوں اورراشی افسرکوبرداشت نہیں کروں گا۔آئی جی پولیس نے کہاکہ لوگ آپ سے ڈرتے ہیں انہیں قریب لانے کی کوشش کریں۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے آئی جی حاجی حبیب الرحمن کوسلامی دی۔