پاکستان
30 اپریل ، 2013

پاکستان کوبچانے کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شاہی سید

پاکستان کوبچانے کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شاہی سید

کراچی …عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینٹرشاہی سید نے کہا ہے کہ ہماری آپس کی لڑائی کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،ہم دہشتگردوں سے ڈر کر بیٹھنے والے نہیں،انھوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شب متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر نائن زیرو پر ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔سینٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ کالعدم تحریک طالبان 3سیاسی جماعتوں کانام لے کرنشانابنارہی ہے،ہم جواندھیرادیکھ رہے ہیں یہ پاکستان اوراسلام کے خلاف ہے،ملک کوبچانے کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے۔

مزید خبریں :