30 اپریل ، 2013
کراچی…سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کو توڑناچاہتے ہیں،الطاف حسین نے ایک سال پہلے طالبانائزیشن سے آگاہ کردیاتھا،انھوں نے یہ باتیں منگل کی رات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری تقریباً پانچ برس قبل نائن زیروپرآئے تھے اورساتھ چلنے کاعزم کیاتھا،صدرزرداری،الطاف حسین،اسفندیارنے دہشتگردوں کامقابلہ کرنیکافیصلہ کیاہے،پیپلزپارٹی، اے این پی اورایم کیو ایم کومشترکہ لائحہ عمل بناناہوگا،انھوں نے کہا کہ اسنفدیارولی،الطاف حسین اورآصف زرداری نے ایک ہی حکمت عملی بنائی ہے ، دہشت گرد ملک کو توڑناچاہتے ہیں،طالبان حامی وزیر اعظم لانیکی سازش کی جارہی ہے،رحمان ملک نے کہا کہ صوبوں میں بم پھٹ رہے ہیں لیکن پنجاب میں کچھ نہیں ہوتا۔لشکرجھنگوی اورطالبان کیخلاف پنجاب میں کارروائی ہوتی توکراچی نہ جلتا، میں نے ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی پہلے ہی نشان دہی کی تھی،ہم کسی سے لڑنانہیں پاکستان کے عوام کوبچاناچاہتے ہیں،دہشت گردوں کیخلاف کھڑ ے ہونیکاوقت ہے۔