07 مارچ ، 2012
چمن… افغان سرحدی علاقے اسپن بولدک میں دھماکاہوا ہے جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق نیٹو قافلے کے گزرتے وقت ایک گاڑی میں دھماکاہواجس کے بعد متعدد گاڑیوں نے آگ پکڑ لی۔ افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کر دی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔