01 مئی ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا،فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا،بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے لئے 4 سی ون تھرٹی بھی استعمال کئے جائیں گے۔عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی کیسی ہوگی،الیکشن کمیشن ،صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کئی مشاورتی اجلاسوں کے بعد اب حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،انتخابات سے ایک روز قبل یعنی 10 مئی تک تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی تعینات کر دی جائے گی،حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سات،حساس پولنگ اسٹیشنز پر 5 اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 4 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے،فوج ہر علاقے میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہے گی ،انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوگی،اور ضرورت پڑنے پر چند منٹ میں موقع پر دستیاب ہوگی،ہر علاقے میں فوج کے 20 سے 30 اہلکار کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گے،11 مئی کے انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے،بلوچستان کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے،جس کی دور دراز علاقوں میں ترسیل جمعرات سے شروع ہو جائے گی،اس مقصد کے لئے چار سی ون تھرٹی جہاز بھی ستعمال کئے جائیں گے،سی ون تھرٹی جہازوں کے ذریعے ملک بھر میں ان مقامات پر بیلٹ پیپرز پہنچائے جائیں گے ۔