پاکستان
07 مارچ ، 2012

کبیر والا : نجی بینک میں ڈکیتی، 40 لاکھ روپے لوٹ لیے

 کبیر والا : نجی بینک میں ڈکیتی، 40 لاکھ روپے لوٹ لیے

خانیوال… خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں ایک نجی بینک میں پانچ مسلح ڈاکوں نے سکیورٹی گارڈز اور عملہ کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کبیر والا میں الفلاح بینک میں صبح 5 مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا اور بینک میں کیمروں کو توڑ دیا بعد میں کیشئر سے 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لیکر فرار ہو گئے مزاحمت پر کیشئر زعیم معمولی زخمی ہو گیا پولیس نے بینک کو سیل کر دیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی ہے۔

مزید خبریں :