07 مارچ ، 2012
ٹانک… ضلع ٹانک میں گرڈ اسٹیشن کا کیبل جلنے کی وجہ سے ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔پیسکو ذرائع کے مطابق اچانک آگ لگنے سے 20 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر کے کیبل میں آگ لگ گئی جس سے ضلع بھر کی بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ گرڈ اسٹیشن کے عملہ نے مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ جیو نیوز کی ٹیم جب گرڈ اسٹیشن پہنچی تو معلوم ہوا گرڈ اسٹیشن میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ آگ بجھانے کے لئے جو بالٹیاں رکھی گئی تھیں وہ خالی پڑی تھیں جس کی وجہ سے بروقت آگ نہیں بجھائی جاسکی۔