پاکستان
07 مارچ ، 2012

سکھر میں کاری قرار دی گئی خاتون جان بچانے تھانے پہنچ گئی

سکھر میں کاری قرار دی گئی خاتون جان بچانے تھانے پہنچ گئی

سکھر … سکھر کے دیہی علاقے میں شوہر نے بیوی کو کاری قرار دے دیا،خاتون جان بچانے کے لئے تھانے پہنچ گئی۔۔پولیس کے مطابق گوٹھ گنج علی جتوئی سے تعلق رکھنے والی خاتوں اقبال بانو تھانہ باگڑجی پہنچی جہاں اس نے بتایا کہ اس کاشوہر بشیر جتوئی اس پر علاقے کے ایک شخص عبدالجبار سے ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے قتل کرنا چاہتا ہے،اس پر پولیس نے مسمات اقبال بانو کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جبکہ بشیر جتوئی کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

مزید خبریں :