پاکستان
07 مارچ ، 2012

پولیس مقابلے میں لاپتہ شخص کی ہلاکت، سی سی پی او عدالت طلب

پولیس مقابلے میں لاپتہ شخص کی ہلاکت، سی سی پی او عدالت طلب

پشاور… لاہور سے لاپتہ شخص کی مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارے جانے پر پشاورہائی کورٹ نے سی سی پی او پشاور کو عدالت طلب کرلیا ۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے لاپتہ راحت حسین کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عیسیٰ خان نے عدالت کو بتایا کہ راحت کو لاہور کے مصطفی ٹاون سے اٹھاکر پشاور لایا گیا تھا تاہم ایس ایچ او ناصر باغ اور متھرہ نے راحت کے حوالے لاعلمی کا اظہار کیا، جس پر عیسیٰ خان نے بتایا کہ راحت کو 15فروری کو متھرہ کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ اس پر عدالت عالیہ نے سی سی پی او اور ایس ایچ او متھرہ کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔ نوشہرہ سے لاپتہ شاہد افریدی کے بارے میں عدالت کوبتایا گیا کہ مغوی واپس گھر پہنچ گیا ہے۔ درخواست گزار نے شاہد کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :