07 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خوشگوار ہے، بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری جاری ہے۔ گلگت بلتستان،ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔ چترال میں لواری ٹنل کے قریب ہلکی برف باری جبکہ دیر بالا میں بھی بارش اور برف باری جاری ہے، غذراور استور میں ایک روز کے وقفے کے بعد پہاڑوں پر پھر سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روزلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے استور کے قریب مْشکِن کے مقام پر بند ہونے والی سڑک کوکھول دیاگیا ہے ، کئی بالائی علاقوں میں برفباری سے بند ہونیوالی رابطہ سڑکیں ایک ماہ سے بند ہیں ۔