دنیا
07 مارچ ، 2012

افغانستان: بدخشاں میں برفانی تودے گرنے سے 42افراد ہلاک

افغانستان: بدخشاں میں برفانی تودے گرنے سے 42افراد ہلاک

کابل… افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں برفانی تودے گرنے سے کم از کم 42افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بچ جانے والوں کی تلاش کی جارہی ہے۔۔صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالروف کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان سے تین گاوٴں صفحہ ہستی سے مِٹ گئے ۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گاوٴں ناظم شیرین میں تقریبا2 سو افراد دب گئے 37 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ بدخشاں ملک کا غریب اور دور افتادہ علاقہ جس کا ہر سال شدید برفباری سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سرحد کے قریب برفانی تودے گرنے سے ضلع شیکی میں بھی چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان کئی برسوں کے بعد یہ شدید سردی کی لہر میں ہے۔

مزید خبریں :