پاکستان
02 مئی ، 2013

نواز شریف کی کراچی آمد،نہال ہاشمی کو ایئر پورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

نواز شریف کی کراچی آمد،نہال ہاشمی کو ایئر پورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

کراچی…مسلم لیگ ن کے راہنما نہال ہاشمی کو کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں داخلے سے روک دیا ہے ۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے نہال ہاشمی کو انٹری پاس کی کی عدم موجودگی کے باعث روکا۔ن لیگ کے راہنما کو داخلے سے روکنے پرن لیگ کے کارکنوں اور اے ایس ایف کے اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد لیگی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی ۔مسلم لیگ کے کارکنان میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔

مزید خبریں :