02 مئی ، 2013
کراچی…مسلم لیگ ن کے سر براہ میاں نواز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 سال کچھ نہیں کیا اب بہانے تلاش کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔پیپلز پارٹی کی کارگردگی صفر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میدان سے اس لئے غائب ہے کہ پاکستان کے عوام کیلئے انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں،اب ان کی لیڈر شپ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ن لیگ کے سر براہ نے کہا کہ کراچی میں اہم پارٹیوں کے عسکری ونگ ہیں، اقتدار ملا تو پہلے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کریں گے۔عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں وہ زبان استعمال نہیں کرونگا جو عمران خان کرتے ہیں،ہاں اگر ان کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کو 100 سیٹیں ملیں گی تو ہمیں 170 سٹیں ملیں گی۔اس سوال پر کہ آرمی چیف کے بیان کو کس طرح دیکھتے ہیں ، اس پر ان کا جواب تھا کہ اسی طرح ہی دیکھتا ہوں جس طرح آپ دیکھتے ہیں۔