07 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک دکاندار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سھراب گوٹھ کے علاقے فقیرا گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک دکاندار عبدالرحمان کو گھر سے بلوا کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے قریبی علاقے میں سپر ہائی وے کے سروس روڈ پر احسن آباد کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے موٹر سائیکل اور نائن ایم ایم پستول کے خالی خول ملے۔ مقوتل کی شناخت نہیں ہوسکی۔