02 مئی ، 2013
کراچی…ابو الحسن اصفہانی روڈ پر چلتی کار میں دھماکا ہوا ہے جس سے 5افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا کسی بارود کا تھا ۔دھماکے سے کار کو نقصان پہنچا ہے جب کہ کار میں موجود اور اس کے قریب موجود 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امدادی اداروں کی ایمبولینسیں زخمیوں کو لے کر اسپتال روانہ ہوگئی ہیں۔