پاکستان
02 مئی ، 2013

ابو الحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا ، 5افراد زخمی

ابو الحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا ، 5افراد زخمی

کراچی…ابو الحسن اصفہانی روڈ پر چلتی رکشہ کا سلینڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں،کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اقراء سٹی کے سامنے مین روڈ پر رکشہ کاسلینڈر پھٹ گیا جس سے رکشہ کے قریب چلنے والی کار میں آگ لگ گئی۔دھماکے سے قریب واقع افراد میں خوف پھیل گیا تاہم صورت حال سمجھنے پر لوگوں نے زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

مزید خبریں :