02 مئی ، 2013
لاہور … لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے دہشت گرد سربجیت سنگھ کی لاش بھارت لے جانے سے روک دی۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے سربجیت سنگھ کی لاش بھارت لے جانے کیلئے وزارت خارجہ کا این او سی طلب کیا ہے جبکہ پولیس رپورٹ بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق این او سی اور پولیس رپورٹ فراہم کئے جانے کے بعد ہی سربجیت سنگھ کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ سربجیت کی لاش لے جانے کیلئے طیارہ پہلے ہی لاہور ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو گزشتہ دنوں کوٹ لکھپت جیل میں دوسرے قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ کچھ دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسا۔