دنیا
07 مارچ ، 2012

افغان سرحدی علاقے میں خود کش حملہ،5نیٹو فوجیوں سمیت17ہلاک

افغان سرحدی علاقے میں خود کش حملہ،5نیٹو فوجیوں سمیت17ہلاک

چمن… افغان سرحدی علاقہ اسپن بولدک میں نیٹو کے قافلہ پر خود کش حملے میں 5 نیٹو فوجیوں سمیت 17افراد ہلاک اور 20شہری زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق نیٹو کا قافلہ اسپن بولدک سے گزر رہا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے قافلے کے قریب خود کو اڑالیا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔حملہ میں 5 نیٹو فوجی، 6 افغان فوجی اور 6 شہری ہلاک جبکہ 20 شہری زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد چمن بارڈرکو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :