دنیا
03 مئی ، 2013

پولنگ اسٹیشنرپر متحدہ لیبرڈویژن کا عملہ تعینات کیا جارہا ہے، محنتی

پولنگ اسٹیشنرپر متحدہ لیبرڈویژن کا عملہ تعینات کیا جارہا ہے، محنتی

کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے الزام عائد کیاہے کہ شہر کے 90فیصد پولنگ اسٹیشنز پر متحدہ قومی موومنٹ کے لیبر ڈویژن سے تعلق رکھنے والا انتخابی عملہ تعینات کیاجارہاہے۔ایسے ڈھونگ انتخابات کراچی کے عوام تسلیم نہیں کرینگے۔ الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں جماعت اسلامی کے وفد نے چیف الیکشن کمیشن فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کی۔وفد نے انہیں کراچی میں پولنگ بوتھس میں فوج تعینات نہ کرنے،جانبدار پریزائڈنگ آفیسرز کی تعیناتی اور پولنگ اسٹیشنز کے قیام میں 2 کلومیٹر کی حدود کو نظر انداز کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں محمد حسین محنتی نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لیبرڈویژن سے تعلق رکھنے والے پریزائڈنگ آفیسر زکی سے انتخابی دھاندلی پر فوج طلب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کئی پولنگ اسٹیشنز سرکاری اور کشادہ عمارتوں کے باوجود گھروں اور نجی اسکولوں میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ووٹرز کو دور وراز پولنگ اسٹیشنوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر شفاف الیکشن کا ڈھونگ رچا کر شہر کو ایک سیاسی جماعت کے حوالے کرنے کی کوشش کی گئی کو ایسے انتخابات کو عوام قبول نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :