07 مارچ ، 2012
نئی دہلی…… این جی ٹی… دنیا بھر میں مصور اپنی دلکش مصوری سے لو گوں کا دل موہ لیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا مصور بھی مو جود ہے جو اپنی زبان کا استعما ل کر کے کینوس پر رنگ بکھیرتا ہے ۔زبان کے استعما ل کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وہ برش کو ہاتھ کے بجائے اپنی زبان میں پکڑ کر پینٹنگ بناتا ہے بلکہ حیرت انگیز طور پر وہ اپنی زبان کو رنگوں میں ڈبو کر اسے برش کی طرح کینوس پر پھیر کر اپنی پینٹنگ مکمل کر تاہے۔اس منفرد طریقہ مصوری کے بعد تین سے چار دنوں میں ایک فن پارہ مکمل ہو جاتاہے جبکہ یہ آرٹسٹ کئی سالوں سے کیمیکل سے بھرپور رنگوں کو زبان پر لگا نے کا اس قدر عادی ہو چکاہے کہ اس کی صحت پر کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔