دنیا
18 جنوری ، 2012

کنگ فیصل انٹرنیشنل ایورڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

کنگ فیصل انٹرنیشنل ایورڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

ریاض … سعودی دارلحکومت ریاض میں کنگ فیصل انٹرنیشنل ایورڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کر دیاگیا، جس میں 4 عرب اور 3 امریکی ماہرین شامل ہیں،کنگ فیصل فاوٴنڈیشن کے ڈائرکٹر جنرل شہزادہ خالد الفیصل نے سال 2012ء کے کامیاب ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس میں 4عرب اور 3امریکی ماہرین و محققین ،انسانیت کی خدمات انجام دینے والے دانشور شامل ہیں۔ایوارڈیافتگان کے ناموں کے اعلان کی تقریب ریاض میں منعقد ہوئی ،جس میں بڑی تعداد میں طلباء، دانشور،ماہرین تعلیم ، صحافی حضرات کے علاوہ سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔اسلام کی خدمات اور انسانیت نوازی کے لئے شیخ سلیمان الراجحی ،اسلامی اسڈیز اورانسانی حقوق کے حوالے سے عربی انسائیکلوپیڈیا ترتیب دینے والے ماہر تعلیم اور ام القریٰ یونیورسٹی کے سابق صدر پروفیسر عدنان محمدالوزان،کمپیوٹرٹیکنالوجی کے ذریعے عربی زبان و ادب کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں قاہرہ کے پروفیسر علی حلمی احمد موسیٰ اور نبیل علی محمد ،طب کا انعام دو امریکی پروفیسرزرچرڈ ایل برکوئز اور جیمس بروز باصل کو دیا گیاجبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں امریکہ کے پروفیسر الیگزنڈر ورشازکی کو دیا گیا۔ ہر انعام یافتہ کو 24کیریٹ 200گرام سونے کا میڈل اور 200,000ڈالرانعامی رقم دی جائیگی، ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب بعد میں ریاض میں منعقد ہوگی جس میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبد العزیز اپنے مبارک ہاتھوں سے شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ پیش کرینگے۔

مزید خبریں :