06 مئی ، 2013
تربت…تر بت میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی گاڑی کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں تربت گئے تھے جہاں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے ساتھی کسی حادثے سے محفوظ رہے۔واقعے کے بعد وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریب واقع تمام دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں بند کردیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 48سے امیدوارہیں،اس سے پہلے بھی ان کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوچکا ہے۔