پاکستان
06 مئی ، 2013

ججز نظر بندی کیس،سماعت کسی کارروائی کے بغیر8 مئی تک ملتوی

ججز نظر بندی کیس،سماعت کسی کارروائی کے بغیر8 مئی تک ملتوی

اسلام آباد…ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت کسی کارروائی کے بغیر8 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت جج سید کوثر عباس زیدی کے چھٹی پر ہو نے کی وجہ سے 8 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کا عبوری چالان پراسیکیوشن کے شعبے میں جمع کرادیاگیاہے جوآئندہ سب جیل میں سماعت کے دوران عدالت کے سامنے پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

مزید خبریں :