پاکستان
06 مئی ، 2013

شیخوپورہ : معصوم طالبہ پر ٹیچر کا تشدد، محکمہ تعلیم نے نجی اسکول سیل کردیا

شیخوپورہ … شیخو پورہ کے ایک نجی اسکول میں پریپ کلاس کی معصوم طالبہ کو سبق یاد نہ کرنے پر اس کی ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، محکمہ تعلیم نے اسکول کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ شیخوپورہ میں پریپ کلاس کی طالبہ نور الامین نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسے سبق یاد نہیں تھا، جس پر ٹیچر نے اسے اتنا مارا کہ وہ زخمی ہو گئی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول غیر رجسٹرڈ تھا جسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ بچی پر تشدد کرنے والی ٹیچر کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی۔

مزید خبریں :