06 مئی ، 2013
لاہور … لاہور میں سنی تحریک کی جانب سے علامہ خرم رضا قادری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کی۔ مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کے کلمات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھر پور نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری 10 روز میں نہ کرنے پر انتہائی سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا۔