پاکستان
07 مئی ، 2013

انتخابات کے دوران اور فوری بعد سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

 انتخابات کے دوران اور فوری بعد سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد…خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتخابات کے دوران اور فوراً بعد سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر انتخابات سے قبل اور فوراً بعد ہونے والی ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں حملوں کا خدشہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔ انتخابی امیدواروں کوبھی اس بارے میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :