پاکستان
07 مئی ، 2013

جھل مگسی کے علاقے باریجاہ میں فائرنگ،5 افراد جاں بحق

جھل مگسی کے علاقے باریجاہ میں فائرنگ،5 افراد جاں بحق

جھل مگسی…بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔ نائب تحصیلدار جھل مگسی ارباب مگسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ باریجاہ کے علاقے میں دو مسلح گروہوں کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ علا قے میں صورتحال کشیدہ ہے، لیویز اور انتظا میہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید خبریں :