پاکستان
07 مئی ، 2013

مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں پرسماعت

مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں پرسماعت

اسلام آباد…پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں پرسپریم کورٹ میں سماعت جا ری ہے ،سابق صدر کے وکیل احمداضا قصوری کے دلائل جاری ہیں ۔دوران سماعت بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا عدالت اس بات کا تعین کریگی کہ کون لوگ آئین توڑنے میں شامل ہوئے،ہو سکتا ہے کہ 40 ، 50 افراد نے آئین توڑنے والے کا ساتھ دیا ہو،اس پر پر ویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ 400سے پانچ سو افراد اس زمرے میں آتے ہیں،جواب میں جسٹس جواد ایس کواجہ نے کہا کہ ''آپ کہہ رہے ہیں آئین توڑنے ،ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے''، جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سے ملک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہو گا۔پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں پرسپریم کورٹ میں سماعت جا ری ہے۔

مزید خبریں :