07 مئی ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 16 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔