پاکستان
07 مئی ، 2013

پشاور :ٹرانسفارمر مرمت کے دوران آتشزدگی

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ اچینی بالہ میں ٹرانسفارمر مرمت کرنے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیور ذرائع کے مطابق اچینی بالہ میں ٹرانسفارمرز مرمت کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کا فائر بریگیڈ عملہ آگ کے مقام پر پہنچا اور آدھا گھنٹہ کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے چند ٹرانسفامرز اور دکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :