07 مئی ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا جس میں انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو ”لیول پلے انگ فیلڈ “نہیں ملی۔ اے این پی نے انتخابی مہم میں ہونیوالے دہشتگرد حملوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہیں جس کے مطابق 30 مارچ سے 4مئی تک ہماری انتخابی مہم کے دوران 25 حملے ہوئے، حملوں میں اے این پی کے 50 کارکن جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوئے، 28 اپریل کو چار، 29 اپریل اور یکم مئی کو تین ،تین حملے ہوئے۔