کھیل
08 مئی ، 2013

گیرو ڈی اٹالیا سائیکلنگ ریس ، چوتھا مرحلہ اطالوی کھلاڑی نے ہی جیت لیا

گیرو ڈی اٹالیا سائیکلنگ ریس ، چوتھا مرحلہ اطالوی کھلاڑی نے ہی جیت لیا

روم…گیرو ڈی اٹالیا سائی کلنگ ریس کا چوتھا مرحلہ اٹلی کے Enrico Battaglin نے جیت لیا۔ اٹلی میں جاری ریس کے چوتھے مرحلے میں شرکاء کو پولی کاسٹرو سے سیری سان برونو تک 246 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔اٹلی کے Enrico Battaglin نے مقررہ فاصلہ 6 گھنٹے 14 منٹ اور 19 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اٹلی ہی کے فابیو فیلینی اور جایووانی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ،ریس کے پانچویں مرحلے میں سائکلسٹ 203 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

مزید خبریں :