09 مئی ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی آئی ڈی نے کارروائی کر کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر محمد سہیل عرف تنویر کو گرفتار کر کے دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے ہے۔ ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزم سر سید ٹاون اور بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور ڈکیتی سمیت جرائم کی 50سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔