07 مارچ ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق سینئروائس چیئرمین اورموجودہ رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاویدکی اہلیہ محترمہ سیمی جاویدکی علالت پر دلی تشویش کااظہارکیاہے۔ محترمہ سیمی جاویدکودل کا عارضہ لاحق ہونے کے باعث گزشتہ روزلندن کے بارنیٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کاعلاج کیاجارہاہے۔ الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور سیمی جاوید کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔ انہوں نے تمام کارکنان اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ طارق جاویدکی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ انہوں نے علمائے کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نمازجمعہ کے خطبات میں سیمی جاوید کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ علاوہ ازیں متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آبادسیکٹر یونٹ 164کے کارکن امانت اللہ کی والدہ محترمہ شاہ جہاں بیگم ، حیدر آبا د زونل ممبر اقبال قریشی کی والدہ محترمہ انوری بیگم او ر بن قاسم سیکٹر یونٹ اسٹیل ٹاؤن کے کارکن عبدالمجید منصوری کی زوجہ محترمہ کوثر مجید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)