پاکستان
09 مئی ، 2013

سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے خونی کھیل جاری ہے، فضل الرحمان

سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے خونی کھیل جاری ہے، فضل الرحمان

بنوں … جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ء مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ بنوں کے اسپورٹس گراوٴنڈ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ پہلے تو جمعیت کے علاوہ کوئی حکومت نہیں بنا سکتا اور اگر حکومت بن بھی گئی تو چل نہیں سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے آتے ہی پہلے پنجاب اور بعد میں بلوچستان میں گورنر راج نافذ کیا۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو یہودی لابی ہی سپورٹ کررہی ہے، میرا الزام کبھی غلط نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :