پاکستان
09 مئی ، 2013

کامران ٹیسوری ، نعمت اللہ کے حق میں دسبتردار،جماعت کا پگارا سے اظہار تشکر

کامران ٹیسوری ، نعمت اللہ کے حق میں دسبتردار،جماعت کا پگارا سے اظہار تشکر

کراچی …کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 پر مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار کامران ٹیسوری جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ خان کے حق میں دسبتردار ہوگئے ۔کراچی میں جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت الله خان کی مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار کامران ٹیسوری سے انکے گھر پر ملاقات ہوئی ،جہاں حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے حکم پر این اے 250 پر جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت الله خان ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ،کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پیر پگارا نے حکم دیا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت الله ایڈووکیٹ کے حق میں دستبرار ہی نہیں ہوئے بلکہ انہیں کامیاب بھی کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 250 پر مسلم لیگ فنکشنل کے ووٹر اور پیرپگارا کے سارے مرید ترازوں کے نشان پر مہر لگائیں گے ،نعمت الله خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ ن، جے یو پی، جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کی تعاون سے متبادل قیادت بن کر سامنے آئے گی،ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کی دستبرداری پر پیرصاحب پگارا اور کامران ٹیسوری کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مخصوص حالات کے باعث تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں امید ہے کہ اس بار بندوق کے زور پر کوئی ووٹ حاصل نہیں کرپائے گا۔

مزید خبریں :