پاکستان
09 مئی ، 2013

کراچی: ایم کیو ایم کی کلفٹن میں انتخابی ریلی، بابر غوری نے قیادت کی

کراچی: ایم کیو ایم کی کلفٹن میں انتخابی ریلی، بابر غوری نے قیادت کی

کراچی … کراچی کے حلقے این اے 250 میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بابر غوری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز کراچی کے علاقے کلفٹن 2 تلوار سے کیا گیا جس کے بعد شرکاء موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر 3 تلوار، گزری، سلطان مسجد اور بدر کمرشل سے ہوتے ہوئے واپس 2 تلوار پہنچے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں الطاف حسین کی تصویریں اور ایم کیو ایم کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اور اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے لگا رہے تھا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری کا کہنا تھا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جو خوف و ہراس کے ماحول میں ہوگا، بار بار دہشت گردی کا نشانہ بنے لیکن الیکشن کمیشن کی نا اہلی کے باوجود عوام نے سرکوں پر نکل کر انتخابی مہم چلائی۔

مزید خبریں :