پاکستان
09 مئی ، 2013

عالی بگٹی کو حلقہ انتخاب میں جانے سے نہ روکا جائے،بلوچستان ہائیکورٹ

 عالی بگٹی کو حلقہ انتخاب میں جانے سے نہ روکا جائے،بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ …بلوچستان ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکام کو میر عالی بگٹی کے اپنے انتخابی حلقہ میں جانے سے نہ روکنے کی ہدایت کردی۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نواب میر عالی بگٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد دیا۔ عدالت عالیہ نے وفاق پاکستان، الیکشن کمیشن ،وزرات دفاع ،وزرات داخلہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ میر عالی بگٹی کی ڈیرہ بگٹی جانے میں براہ راست یا بالواسطہ کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے اوراگر میر عالی بگٹی کے سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں تو انہیں بھی فوری دور کیاجائے۔ عدالت نے این اے 265کوہلو/ڈیرہ بگٹی اور پی بی 24سوئی /ڈیرہ بگٹی میں عام انتخابات کو روکنے کی درخواست کو خارج کردیا۔

مزید خبریں :