پاکستان
09 مئی ، 2013

کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا جائے، نعمت اللہ

کراچی …جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جائے، کل کے بعد کراچی کی جوبھی صورتحال ہوگی اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ خان نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن شفاف اور پر امن انتخا بات کر انے میں اپنا کر دار ادا نہیں کرے گا تو اہل کراچی ٹھپہ الیکشن کے نتائج مسترد کر دیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ایک دن رہ گیا ہے لیکن شفاف ،آزادانہ، اور منصفانہ انتخا بات کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر پولنگ بوتھ پر فوج تعینات کی جائے۔

مزید خبریں :